شالین کابرا نے سنٹرل ریکارڈ رومز کی آن لائن خدمات کو شروع کیا
شالین کابرا نے سنٹرل ریکارڈ رومز کی آن لائن خدمات کو شروع کیا جموں، 4 جون (ہ س)۔ فائنانشل کمشنر ریونیو، شالین کابرا نے جموں و کشمیر کے سنٹرل ریکارڈ رومز کی آن لائن خدمات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس اہم اقدام کا مقصد عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات تک آ
Shaleen kabra


شالین کابرا نے سنٹرل ریکارڈ رومز کی آن لائن خدمات کو شروع کیا

جموں، 4 جون (ہ س)۔ فائنانشل کمشنر ریونیو، شالین کابرا نے جموں و کشمیر کے سنٹرل ریکارڈ رومز کی آن لائن خدمات کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس اہم اقدام کا مقصد عوام کو ریونیو سے متعلق خدمات تک آسان، تیز رفتار اور شفاف رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ نئی سہولت جے کے ریونیو پورٹل سے منسلک کی گئی ہے، جو حکومت کے اس وسیع تر وژن کا حصہ ہے جس کے تحت سرکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ آن لائن خدمات کے ذریعے اب شہری جموں اور سری نگر کے سنٹرل ریکارڈ رومز میں محفوظ اہم ریونیو دستاویزات گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کے نمایاں فوائد میں عوام کو دفتر جانے کی زحمت سے نجات، انتظار کے وقت میں کمی، درخواستوں کی فوری اور مؤثر کارروائی، شفافیت کا فروغ اور کاغذی عمل میں واضح کمی شامل ہیں۔

شہری ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔محکمہ ریونیو نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیجیٹل خدمات میں مسلسل توسیع کرے گا، تاکہ سرکاری خدمات کی فراہمی مزید مؤثر اور عوام دوست بنائی جا سکے۔تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ جموں کانتا دیوی، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر طاہر فردوس اور فائنانشل کمشنر ریونیو شالین کابرا شریک تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande