میئر سے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کا مطالبہ
نئی دہلی،05جون (ہ س )۔ زم زم فاو¿نڈیشن کے صدر شمیم احمد خان نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر سوک سینٹر کا دورہ کیا اور میئر راجہ اقبال سنگھ سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے تہوار کے موقع پر دہلی میں خاص طور پر مسلم اکث
میئر سے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کا مطالبہ


نئی دہلی،05جون (ہ س )۔

زم زم فاو¿نڈیشن کے صدر شمیم احمد خان نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر سوک سینٹر کا دورہ کیا اور میئر راجہ اقبال سنگھ سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عیدالاضحی کے تہوار کے موقع پر دہلی میں خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کریں۔

زم زم فاو¿نڈیشن کی جانب سے شمیم احمد خان نے میئر راجہ اقبال سنگھ کو دیے گئے میمورنڈم میں دہلی میونسپل کارپوریشن سے 7 جون 2025 سے 9 جون 2025 تک خاص طور پر دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شمیم احمد خان نے کہا کہ میئر راجہ اقبال سنگھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande