رسمِ شریعت سے آگے بڑھ کر قربانی کا جذبہ پیدا کریں:امیر حلقہ
عید الاضحی مبارک ہو:امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی سلیم اللہ خاں نئی دہلی، 6جون (ہ س)۔ تمام اہل وطن کو عید الاضحی مبارک ہو،عید الاضحی قربانی کا تہوار ہے۔ یہ مسلمانوں کے اس عزم کا اظہار ہے کہ ان کا جینا مرنا سب کچھ اللّٰہ رب العالمین کے لیے ہے۔ حکم
مسلمان فلسطینیوں، کو دعاو ¿ں میں یاد رکھیں،عیدالفطر پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی سلیم اللہ خاں کا پیغام


عید الاضحی مبارک ہو:امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند دہلی سلیم اللہ خاں

نئی دہلی، 6جون (ہ س)۔

تمام اہل وطن کو عید الاضحی مبارک ہو،عید الاضحی قربانی کا تہوار ہے۔ یہ مسلمانوں کے اس عزم کا اظہار ہے کہ ان کا جینا مرنا سب کچھ اللّٰہ رب العالمین کے لیے ہے۔ حکم الہی کے سامنے جس اسپرٹ کے ساتھ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام نے سر خم کیا تھا اسی اسپرٹ کو مسلمان کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے۔مذکورہ خیالات کا اظہار سلیم اللہ خاں (امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، دہلی) نے اپنے پیغام میں کیاانہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عید الاضحی کو گوشت کھانے کھلانے تک محدود کردینا اور اس بنیاد پر نفرت پھیلانا یہ سماج کو بانٹنے کی سازش ہے۔ مذہب اور مذہبی تہواروں کو سماج میں دوریاں کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے نہ کہ نفرتوں کو بڑھانے کے لیے۔ ضرورت ہے کہ مسلمان اس دن برادران وطن کے سامنے اسلام کے فلسفہ قربانی کو پیش کریں۔ انھیں ابراہیم علیہ السلام کی زندگی اور اسوہ حسنہ کے بارے میں بتائیں۔ اسماعیل علیہ السلام کے صبر و رضا کے بارے میں بتائیں تاکہ لوگ حج اور عید الاضحی کی معنویت کو سمجھ سکیں۔امیر حلقہ مزید کہا کہ اس موقع پر مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ پاکی و صفائی کے اسلامی اقدار کے عملی مظاہرے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ پاکی صفائی اور اپنی ذات سے دوسروں کو تکلیف نہ پہنچانا یہ اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارے تہوار صرف روایات و رسومات کے نہیں بلکہ اصل اسلامی روح کے آئینہ دار ہوں۔ ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے تو سماج دشمن عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

وہیں یہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے تہوار میں امن و امان کو یقینی بنائے۔ سماج دشمن عناصر کی حرکات کا سخت نوٹس لے۔ سوشل میڈیا اور سماج میں نفرت پھیلانے والوں پر کارروائی کی جائے تاکہ ملک میں امن و امان اور باہمی رواداری کی فضا قائم رہے۔ جانوروں سے ہمدردی کے نام پر انسانی جان کی ناقدری کی جو روایت ملک میں شروع ہوگئی یہ ملک کے امن و سالمیت کے لیے خطرناک ہے۔امیر حلقہ نے غزہ کے مسلمانوں کو بھی یاد کیا جو عالمی بے حسی کے درمیان قربانیوں کی ایک جیتی جاگتی مثال بن کر ابھرے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو عید قرباں کے پیغام کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق دے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande