تعلیم ہی اصل کامیابی کا زیور ہے:حکیم عطاء الرحمان اجملی
روشن گڑھ/باغپت ،05 جون(ہ س )۔آج روشن گڑھ گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں تشریف لائے حکیم عطاء الرحمان اجملی صاحب جنرل سیکریٹری عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ دہلی نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر زندگی میں کامیابی کی پر گام
تعلیم ہی اصل کامیابی کا زیور ہے، حکیم عطاء الرحمان اجملی


روشن گڑھ/باغپت ،05 جون(ہ س )۔آج روشن گڑھ گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوار الاسلام میں تشریف لائے حکیم عطاء الرحمان اجملی صاحب جنرل سیکریٹری عوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ دہلی نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر زندگی میں کامیابی کی پر گامزن ہونا چاہتے ہو تو تعلیم حاصل کرنے کو مقصد زندگی بناؤ،اسی سے ہی ترقی کے منازل طے کیے جا سکتے ہیں، آج شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں مسلم قوم بیجا خرچ کر رہی ہے مگر اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر ذرا برابر توجہ کی ضرورت نہیں سمجھ رہی ہے، جب کہ آج جتنے جرائم و کرائم مسلم قوم کے مابین پھیل رہے ہیں اس کی واحد وجہ تعلیم سے دوری ہے، آج ملک میں بدامنی و فساد پھیلا کر کچھ لوگ ایک بہت بڑے طبقے کو تعلیم سے محروم و نابلد رکھنا چاہتے ہیں، جب کہ اس سے ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ملک اگر ترقی یافتہ بنے گا تو وہ تعلیم سے بنے گا، اس لیے اپنی اخراجات کو کم کرکے اپنے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرایا جائے، اور تعلیمی زیور سے مزین کیا جائے، انہوں نے اس موقع پر مدرسہ ہذا کے طالب علم محمد عفان بن محمد دلشاد قاسمی کو رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ ضلع باغپت کے درجات حفظ کے سالانہ امتحانات میں دوم پوزیشن حاصل کرنے پر اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کی جانب سے سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ اور قرآن کریم کا ہدیہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی، اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اچھی کارکردگی کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے گا، اور اپنے والدین و اساتذہ و ادارے کا نام روشن کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ حکیم عطاء الرحمان اجملی صاحب نے مدارس اسلامیہ عربیہ اور اسکول و کالج میں اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ملک گیر تحریک چلائی ہے، جس میں ابھی انہوں نے صوبہ دہلی، ہریانہ، اور یوپی کے بیشمار مدارس و اسکول و کالج کے طلباء کی سند اعزازی و شیلڈ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی ہے، آج اسی سلسلے میں روشن گڑھ کے ادارے میں تشریف لائے تھے، اس موقع پر قاری محمد عفان صاحب،عرفان ملک قاری عبدالرحمان ، قاری محمد سلیمان ، مولانا زبیر احمد ، مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم اعلٰی مدرسہ موجود رہے، ناظم مدرسہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیاہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande