نئی دہلی ،مظفر نگر ،05جون (ہ س )۔
مظفر نگر میں میناکشی چوک پر واقع فیڈریشن آف مسلم جاٹ ایسوسی ایشن کے دفتر پرعوامی ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ دہلی و اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی کے مشترکہ تعاون سے ایک تعلیمی بیداری پروگرام کا انقاد کیا گیا۔جس کی صدارت آشو چودھری صدر فیڈریشن آف مسلم جاٹ ایسوسی ایشن نے کی اور نظامت ساجد چودہری و حکیم عطاء رحمان اجملی نے کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی تحسین علی اساروی و محمد عرفان ابن رضوان اختر قاسمی رہے۔پروگرام کا آغاز مولانا جابر صاحب کی تلاوت کلام پاک اور نعت نبی قاری عفان سے ہوا ۔
پروگرام میں 10 سالہ بہترین نظامت کرنے پر مولانا محمد جابر فرحت کو مولانا روض الدین رحم? اللہ علیہ قاسمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ پروگرام میں شرکت کرنے والی خیر اے ا±مت تنظیم کے کارکنان امان چودہری ،سہیل چودہری ،انم چودہری اور زینت کو بہی میڈل سے نوازا گیا۔ اِس موقع پر تحسین علی اسار وی اور آش±و چودہری نے کہا کہ آگر مسلموں کو ترقی کرنی ہے تو بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اپنے بچوں کو اعلٰی تعلیم دینے ہوگی۔ترقی کا ایک واحد راستہ تعلیم ہے۔
حکیم عطائ الرحمن اجملی نے کہا کہ تعلیمی بیداری کے سیمینار ھوتے رہنے چاہئے۔اور گاو¿ں لیول پر اِس کیلئے گرام پردھانوں کوسنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ وہ اپنے اپنے گاو¿ں میں بیداری پرگرام کے ساتھ ساتھ کھیل مقابلہ کرائے۔اس سے بچے خراب کاموں سے بچیں گے۔آخر میں حکیم عطارحمان اجملی،ایم ڈی اے اینڈ ایس فارمیسی دہلی نگراں مکتب انتخاب العلوم گوتم پوری دہلی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais