تھانے میں 6.89 لاکھ کا گانجا ضبط ، چار افراد گرفتار
ممبئی، 4 جون (ہ س)۔ تھانے ضلع کے میرا گاؤتھن علاقے میں پولیس نے کامیاب
کارروائی کرتے ہوئے 6.89 لاکھ روپے مالیت کا 34.484 کلو گرام گانجا برآمد کر لیا
اور چار ملزمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ڈاکٹر وجے کمار
مراٹھے نے بدھ کو بتایا کہ یہ کارروائی 29 مئی
کو عمل میں آئی جب مہاجن واڑی میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس نے ایک ٹیکسی
کو روکا، جس میں تین افراد سوار تھے۔
ڈاکٹر وجے کمار مراٹھے کے مطابق، گاڑی
کی مکمل تلاشی لینے پر گانجا برآمد ہوا، جس کی قیمت 6,89,680 روپے بتائی گئی۔ تینوں
گرفتار شدہ افراد کا تعلق ممبئی سے ہے، جن میں ٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس
نے ان کے پاس سے 7,500 روپے نقد اور ٹیکسی گاڑی ضبط کی ہے۔ مزید تفتیش میں انکشاف
ہوا کہ یہ ممنوعہ اشیاء نوی ممبئی کے کاموٹھے علاقے کے ایک شخص نے فراہم کی تھیں،
جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان