اسسٹنٹ فوڈ کمشنر رامبن نے سورج مصالحہ ٹکی کی فروخت پر پابندی عائد کی
جموں، 4 جون (ہ س)۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی (ڈیزگنیٹڈ آفیسر) رامبن نے عوامی صحت کے مفاد میں ضلع بھر میں سورج مصالحہ ٹکی کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر، بلاک رامبن نے سورج مصالحہ ٹکی کا نمونہ حاصل کیا تھا، جسے جموں میں قائم فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے فوڈ اینالسٹ نے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی ایکٹ کی دفعہ 36(3)(بی) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رامبن کے اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی نے ضلع میں اس غیر محفوظ خوراکی شے کی فروخت پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے تحفظ کے پیش نظر اس مصنوعات کی خرید و فروخت سے گریز کریں اور کسی بھی شکایت یا معلومات کی صورت میں متعلقہ محکمہ سے رابطہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر