تھانے کے دو علاقوں میں آتشزدگی، چھ گودام نذر آتش
تھانے کے دو علاقوں میں آتشزدگی، چھ گودام نذر آتش ممبئی، 4 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دو علیحدہ آتشزدگی کے واقعات میں مجموعی طور پر چھ اسکریپ گودام مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ پہلا واقعہ دیوا کے چو
تھانے کے دو علاقوں میں آتشزدگی، چھ گودام نذر آتش


تھانے کے دو علاقوں میں آتشزدگی، چھ گودام نذر آتش

ممبئی، 4 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے

دو علیحدہ آتشزدگی کے واقعات میں مجموعی طور پر چھ اسکریپ گودام مکمل طور پر تباہ

ہو گئے۔ پہلا واقعہ دیوا کے چودھری کمپاؤنڈ میں 4 جون کی شب 8:53 بجے پیش آیا، جب

ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو لمحوں میں پانچ دیگر گوداموں تک پھیل گئی۔ یہ

تمام گودام مختلف افراد کی ملکیت تھے۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں، دیوا

پولیس اسٹیشن اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم موقع پر پہنچی۔ یاسین تڈوی کے مطابق،

بدھ کی صبح 1:30 بجے آگ پر قابو پایا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چھ گودام

پوری طرح جل چکے تھے، جبکہ کولنگ کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور آگ کی وجوہات

جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسرا واقعہ 30 مئی کو شیل علاقے کے

ببلو کمپاؤنڈ اور ایم ایس کمپاؤنڈ کے قریب پیش آیاتھا ، جہاں ایک بڑے اسکریپ یارڈ

میں رات 11 بجے آگ لگ گئی تھی۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے

سربراہ یاسین تڈوی کے مطابق، آگ پانچ گوداموں تک محدود رہی جس پر 31 مئی کی صبح

5:15 بجے قابو پا لیا گیا۔ اس کارروائی میں فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں، ایک واٹر ٹینکر،

ایک ریسکیو وین، پولیس اور ٹورینٹ پاور کمپنی کے ملازمین نے حصہ لیا۔ حکام کے

مطابق اس واقعے میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم آگ لگنے کے اسباب

کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande