کوڈرما، 15 جون (ہ س)۔
کوڈرما تھانہ پولیس نے مقامی ہنومان مندر کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل (JH12R 6635) پر پلاسٹک کے تھیلے میں رکھی انگریزی شراب کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔ پولیس نے موٹر سائیکل میں لدے بیگ سے آر ایس برانڈ 750 ملی لیٹر کی 12 بوتلیں، آئیکونک وائٹ برانڈ 750 ملی لیٹر کی 12 بوتلیں اور میجک مومنٹ برانڈ 750 ملی لیٹر انگریزی شراب کی 10 بوتلیں برآمد کر لیں۔ اس معاملے سے متعلق ایس آئی داو¿د بارا کے بیان پر کوڈرما تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ درج ایف آئی آر میں، ایس آئی نے کہا ہے کہ وہ پولیس ٹیم کے ساتھ ہنومان مندر کے قریب گاڑیوں کی جانچ کر رہے تھے۔ اس دوران خفیہ اطلاع ملی کہ انگریزی شراب کی ایک بڑی کھیپ موٹر سائیکل پر کوڈرما کے راستے جھمری تیلیا سے بہار کو غیر قانونی طور پر اسمگل کی جارہی ہے۔ اطلاع کی روشنی میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اسی سلسلے میں مذکورہ موٹر سائیکل سوار شخص نے پولیس کو دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل پنجاب ہوٹل کے قریب کھڑی کر دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موٹر سائیکل کی تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران پلاسٹک کے تھیلے میں رکھی شراب برآمد ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ