ریاسی کے ایک گاؤں کے قریبی جنگل میں لگی پر قابو پا لیا گیا
جموں، 14 جون (ہ س)۔ ضلع ریاسی کے بھاگا گاؤں کے نزدیک واقع جنگلات میں کئی روز سے لگی ہوئی بھیانک آگ کو بالآخر ہفتے کے روز قابو میں کر لیا گیا۔ یہ علاقہ قومی شاہراہ 144 اے کے قریب ہونے کے باعث خطرے کی زد میں آ گیا تھا، جس پر محکمہ جنگلات اور فائرو ایمرجنسی سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال پر قابو پایا۔
آگ کے پھیلاؤ کے سبب قریبی دیہات، مکانات اور شاہراہ کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ خشک موسم اور تیز ہواؤں نے شعلوں کو مزید بھڑکایا، تاہم فائر فائٹنگ ٹیموں نے انتھک کوششوں سے آگ کو قابو میں لایا۔
محکمہ جنگلات ریاسی کے ڈی ایف او سنیل سنگھ نے بتایا کہ جنگل میں لگی کی خبر ملتے ہی ہماری ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ رہائشی علاقوں کے بہت قریب پہنچ چکی تھی اور وہ خوف میں مبتلا تھے۔ تاہم حکام کی بروقت موجودگی سے بڑی تباہی ٹل گئی۔
انتظامیہ کے مطابق اگرچہ آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، مگر مکمل طور پر شعلے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر