نئی دہلی،16جولائی(ہ س)۔ مولانا محمد داود امینی سابق صدر رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی و حافظ صلاح الدین سانجک سابق استاد مدرسہ مصباح القرآن چوہان بانگر دہلی کی رحلت پر پر مولانا محمد شہزاد قاسمی مہتمم مدرسہ مصباح القرآن چوہان بانگر نے اس موقع پر دعا کرائی اور ان کی دینی تعلیمی وسماجی خدمات انجام پر رشک ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے مفتی زبیر قاسمی نے مولانا داود امینی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا مولانا غزالی قاری نورالاسلام قاری شوکت مولانا افضل مظاہری چودھری نظام الدین قریشی نے کہا حافظ صلاح الدین سانجک ضلع مظفر نگر یوپی کے رہنے والے تھے اور مدرسہ مصباح القرآن میں دینی تعلیمی خدمات پیش کی اس سے علاقے میں ان کے شاگردوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais