پریاگ راج، 17 جولائی (ہ س)۔ کرنل گنج تھانہ علاقہ میں جمعرات کی صبح بارش کے دوران اچانک ہوا کے جھونکے سے پیپل کے درخت کی شاخ ٹوٹ کر محکمہ آبپاشی کے ملازم پر گر گئی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ابھیجیت کمار نے بتایا کہ آج صبح کرنل گنج پولیس اسٹیشن کو اطلاع ملی کہ اسکوٹی پر سوار ایک نوجوان پرسعدی آباد محلہ میں درخت کی شاخ گرگئی اور اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کی۔ متوفی کی شناخت اجے کمار (45) کے طور پر ہوئی ہے، جو سلطان پور ضلع کے محکمہ آبپاشی کا ملازم تھا۔ متوفی کرنل گنج کے سعدی آباد میں کرائے کے کمرے میں اکیلا رہتا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنی اسکوٹی پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی