جموں, 17 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کا ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) جمعرات کو ضلع راجوری کے دھیری رلیوٹ علاقے میں ایک بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ایس پی او ایک نجی بس میں سفر کر رہا تھا ۔اس دوران دھیری رلیوٹ کے مقام پر وہ بس سے نیچے گر گیا۔
واقعہ کے فوراً بعد اُسے طبی امداد کے لیے پی ایچ سی منجاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ جاں بحق ایس پی او کی شناخت محمد رزاق ولد راج محمد سکنہ بندی جمولہ، راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر