حیدرآباد۔16جولائی(ہ س)۔ حکومت تلنگانہ نے تعلیمی سال 2025-26 کیلئے اسکالرشپس کی تجدید کیلئے درخواستوں اور نئی اسکالرشپس کیلئے نئی درخواستوں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30/ستمبر ہے۔ مابعد میٹرک اسکالرشپس کیلئے درج فہرست طبقات، درج فہرست قبائل، پسماندہ طبقات، معاشی طور پر پسماندہ طبقات اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہل امیدوار اور معذور افراد سرکاری ویب سائٹ http://telanganaepass.cgg.gov.in پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق