سرینگر، 17 جولائی (ہ س):۔ آج 17 جولائی کو دوپہر 2 بجے تک 5,110 یاتریوں نے شری امرناتھ جی کے مقدس درشن کیے ہیں۔مقدس گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی مجموعی تعداد اس سال 3 جولائی کو شروع ہونے کے بعد سے یاترا کے پہلے 14 دنوں میں 2.51 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یاترا کے آغاز سے ہی ملک کے تمام حصوں اور بیرون ملک سے یاتریوں کا ہجوم درشن کےلۓ آیا ہے اور انہوں نے یاترا کے انعقاد میں خدمات اور موثر انتظام کو سراہنے کے علاوہ اس سفر کو شروع کرنے میں زبردست جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab