سرینگر، 17 جولائی (ہ س): سرینگر کے وزیر باغ علاقے میں جمعرات کو ایک 25 سالہ غیر مقامی شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت راجو ولد یوکے کے طور پر ہوئی ہے جو گوہاٹی، آسام کا رہنے والا ہے۔ وہ وزیر باغ میں ایل ڈی ہسپتال کے قریب ایک دکان پر سیلز مین کے طور پر کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ راجو کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اور اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس مرحلے پر موت کی وجہ نامعلوم ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab