جسٹس سنجیو سچدیوا مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بنے
بھوپال، 17 جولائی (ہ س)۔
گورنر منگو بھائی پٹیل نے نامزد جسٹس سنجیو سچدیوا کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس کا حلف دلایا۔ جمعرات کو راج بھون کے سندیپانی آڈیٹوریم میں حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا بھی موجود تھے۔
گورنر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ دیوڑا نے حلف برداری تقریب کے بعد نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس سچدیوا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے انہیں مبارکباد پیش کی۔ چیف سکریٹری انوراگ جین نے حلف برداری تقریب نظامت کی۔ انہوں نے جسٹس سنجیو سچدیوا کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے کے لیے صدر جمہوریہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
کھیل اور نوجوان بہبود، کوآپریٹیو وزیر وشواس کیلاش سارنگ، پسماندہ طبقات اور اقلیتی بہبود وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرشنا گور، لیڈر حزب اختلاف امنگ سنگھار، رکن اسمبلی رامیشور شرما، ہریانہ کے سابق گورنر کیپٹن سنگھ سولنکی، بھوپال میونسپل کارپوریشن کے چیرمین کشن سوریہ ونشی، لوک آیکت ستیندر کمار سنگھ، چیف انفارمیشن کمشنر وجے یادو، رکن انسانی حقوق کمیشن راجیو ٹنڈن، گورنر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سی گپتا، ایڈیشنل چیف سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سنجے شکلا، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کیلاش مکوانا، رجسٹرار جنرل مدھیہ پردیش ہائی کورٹ دھرمیندر سنگھ، ایڈوکیٹ جنرل پرشانت سنگھ، ہائی کورٹ کے ججس، ڈسٹرکٹ کورٹ اور بار کے ممبران، مختلف کمیشن کے عہدیدار، عوامی نمائندے اور اعلیٰ سرکاری و انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن