جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری جموں، 14 جون (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کے درمیان مسافر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت جاری ہے۔ تاہم، بھاری مال
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری

جموں، 14 جون (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کے درمیان مسافر گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت جاری ہے۔ تاہم، بھاری مال بردار گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی جانب سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مغل روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ سنتھن ٹاپ ،ایس ایس جی روڈ پر گاڑیوں کو صرف اُس وقت جانے کی اجازت دی جائے گی جب متعلقہ سڑکوں کی دیکھ ریکھ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلیئرنس دے دی جائے۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، کیونکہ اوورٹیکنگ سے ٹریفک جام اور خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande