جموں, 13 جون (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع منڈ علاقے کے قریب جمعہ کی علی الصبح ایک دلخراش سڑک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ صبح تقریباً تین بجے اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار سوئفٹ کار زیر نمبر جے کے 21کے - 9423 سڑک کے درمیان بنے ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے، جب کہ ایک شدید زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُسے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر