نئی دہلی، 13 جون (ہ س)۔احمد آباد سے لندن پرواز کررہے ایئر انڈیا کے جہاز جس میں دوسو بیالیس مسافر اور عملہ کے لوگ سوار تھے کے دردناک حادثہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ نے انتہائی افسوس اور گہرے رنج وغم اور مہلوکین کے پس ماندگان سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔مسلم پرسنل بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے احمد آباد سے لندن کی جانب پرواز کررہے ایئر انڈیا کے جہاز بوئنگ787 ڈریم لائنر کے افسوسناک حادثہ پر جن میں عملہ سمیت دوسو بیالیس مسافر سوار تھے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکیں کے پس ماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ پروردگار آپ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔مولانا نے آگے فرمایا ہم حکومت گجرات اور ایئر انڈیا کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ہے کہ وہ زخمیوں کی علاج معالجہ پر پوری توجہ کرے۔ جہاز کے اڑان بھرتے ہی یہ حادثہ ایئر انڈیا، ایئرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا اور جہاز کی دیکھ ریکھ پر مامور عملہ سے بھی تقاضہ کرتا ہے کہ وہ جہاز کی دیکھ ریکھ پر پوری توجہ دیں، ماہریں کی طرف سے جو مدت مقرر کی جائے اس سے زائد اس کا استعمال نہ کیا جائے۔ دیکھ ریکھ پر مامور عملہ کی معمولی غفلت اور لاپرواہی سینکڑوں مسافروں کی ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حادثہ کی وجوہات کی باریک بینی سے جانچ کی جائے اور جو کوئی بھی اس لاپرواہی کے لئے ذمہ دار قرار پائیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسی غفلت و کوتاہی نہ ہو۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais