حیدرآباد , 14 ۔جون (ہ س)۔ بارش کے موسم میں زرعی کاموں میں مصروف غریب کسانوں کو تکلیف سے بچانے کے مقصد سے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تین ماہ کاراشن ایک ساتھ دیاجا رہاہے تاہم، نئے سافٹ ویئر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے استفادہ کنندگان کو شدیدمشکلات کا سامناہے۔ہر فرد کو 6بار فنگر پرنٹس دینا پڑ رہا ہے، جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔متحدہ کھمم ضلع میں راشن دکانوں کے سامنے گھنٹوں، بعض اوقات پورے دن قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس پر عوام نے شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ریاست کے دیگراضلاع میں بھی اسی طرح کی صورتحال کاعوام کوسامنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق