نیکسا ایورگرین معاملہ: ای ڈی نے دھوکہ بازوں کے 15 کروڑ روپے منجمد کر دیے
جے پور، 14 جون (ہ س)۔ نیکسا ایور گرین دھوکہ دہی کے معاملے میں راجستھان، گجرات اور دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں میں ای ڈی کو 2 کروڑ روپے نقد ملے ہیں۔ یہ کارروائی 2,700 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تھی۔ اس کار
نیکسا ایورگرین معاملہ: ای ڈی نے دھوکہ بازوں کے 15 کروڑ روپے منجمد کر دیے


جے پور، 14 جون (ہ س)۔ نیکسا ایور گرین دھوکہ دہی کے معاملے میں راجستھان، گجرات اور دہلی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کئے گئے چھاپوں میں ای ڈی کو 2 کروڑ روپے نقد ملے ہیں۔ یہ کارروائی 2,700 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تھی۔ اس کارروائی میں ای ڈی نے ملزم کے کرپٹو اور بینک کھاتوں میں پائے گئے 15 کروڑ روپے کو بھی منجمد کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی سیکر میں پنلاوا، کندن، رنولی اور بھیرپورہ میں کی گئی۔ مالکان کے بعد اب کمپنی کے کئی ایجنٹ بھی ای ڈی کے ریڈار پر ہیں۔ اس پروجیکٹ میں سرمایہ لگانے والوں کو کمپنی کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ایک خاص وقت کے بعد یہ رقم فلیٹ، زمین کی صورت میں یا زیادہ شرح پر واپس کر دی جائے گی۔

فراڈ کا شکار ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور سرکاری ملازمین سمیت 70 ہزار سے زائد افراد شامل ہیں۔ ای ڈی حکام کے مطابق ای ڈی جے پور نے نیکسا ایورگرین فراڈ کیس میں پی ایم ایل اے 2002 کی دفعات کے تحت جے پور، سیکر، جھنجھنو اور احمد آباد میں 25 مقامات پر تلاشی لی۔ اس تلاشی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ان کے پاس سے 2.04 کروڑ روپے کی نقد رقم کے ساتھ کئی قابل اعتراض ریکارڈ اور ڈیجیٹل آلات ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، بینک کھاتوں میں پڑی 15 کروڑ روپے کی رقم، مختلف اداروں سے منسلک کرپٹو اکاو¿نٹس، نیکسا گروپ کے ساتھیوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande