عالمی یوم اردو یادگار مجلہ 2025 عالم نقوی کی حیات و خدمات پر مشتمل ہوگا
نئی دہلی، 14جون (ہ س)۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی اہم میٹنگ دریاگنج، نئی دہلی میں زیرصدارت بزرگ صحافی جلال الدین اسلم منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم اردو منائے جانے کی تیاریوں پر
عالمی یوم اردو یادگار مجلہ 2025 عالم نقوی کی حیات و خدمات پر مشتمل ہوگا


نئی دہلی، 14جون (ہ س)۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کی اہم میٹنگ دریاگنج، نئی دہلی میں زیرصدارت بزرگ صحافی جلال الدین اسلم منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 9 نومبر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم اردو منائے جانے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے اس سے قبل شائع ہوچکے مجلہ عالمی یوم اردو کی کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سال شائع ہونے والے عالمی یوم اردو یادگار مجلہ کو ممتاز صحافی عالم نقوی کی حیات و خدمات پر مشتمل بتایا اور کہا کہ اب تک جن عظیم ہستیوں کی حیات و خدمات پر مجلہ عالمی یوم اردو شائع ہوچکا ہے وہ ایک دستاویزی حیثیت کا حامل ہے۔ ان میں قاضی محمد عدیل عباسی، ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی، علامہ محمد اقبال، مولانا محمد مسلم، مولانا عثمان فارقلیط، محفوظ الرحمٰن، مولانا عبدالماجد دریابادی، مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی، مولانا ثنائ اللہ امرتسری، مولانا ابواللیث اصلاحی، مولانا حامدالانصاری انجم، پروفیسر جگن ناتھ ا?زاد، منشی پریم چند، مولوی اسمٰعیل میرٹھی، بیگم ابوالخیر، مولانا عبدالحمید رحمانی، مولانا محمد باقر حسین قاسمی اور مولانا امداد صابری جیسی شخصیات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ مجلہ عالمی یوم اردو 2025 کی مجلس ادارت میں صحافی سہیل انجم، جاوید اختر، محمد عارف اقبال اور طاہر نقوی کو شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande