احمدآبادکے دلدوز طیارہ حادثہ پر اظہا ررنج وغم
نئی دہلی،13جون(ہ س) ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیرمحترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان مےںاحمدآباد میں پیش آئے دلدوزطیارہ حادثہ پر جس میں۱۴۲ جانیںبشمول بعض اہم شخصیات تلف ہوگئیںپر اپنے شدےد رنج وغم اورگہرے افسوس کا اظہار کےا
احمدآبادکے دلدوز طیارہ حادثہ پر اظہا ررنج وغم


نئی دہلی،13جون(ہ س) ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیرمحترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان مےںاحمدآباد میں پیش آئے دلدوزطیارہ حادثہ پر جس میں۱۴۲ جانیںبشمول بعض اہم شخصیات تلف ہوگئیںپر اپنے شدےد رنج وغم اورگہرے افسوس کا اظہار کےاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک اندوہناک حادثہ ہی نہیں قومی سانحہ ہے جس میں قیمتی انسانی جانیںتلف ہوئی ہیں۔ اس حادثے نے نہ صرف مہلوکین کے متعلقین بلکہ پورے ملک اورانسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے۔جولوگ اپنے اعزہ واقرباءکوحسب معمول رخصت کررہے تھے انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ ان کی آخری وداعی ہوگی اورآئندہ کبھی ملاقات نصیب نہ ہوگی،وداعی کے اس جذباتی لمحہ کو سوچ کر کلیجہ منہ کو آجاتاہے۔

امیر محترم نے اپنی پریس ریلیز میںمزیدکہاکہ اس دردو الم کی گھڑی میں ہم سب پسماندگان ومتعلقین کے ساتھ ہیں،ان کے رنج وغم میں برابر کے شریک ہیںاور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیںاوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ متعلقین کو صبروسکون عطاکرے اورجولوگ اپنوں کو کھوکر بے سہاراہوگیے ہیں ان کے لیے سہاراعطافرمادے۔امیر محترم نے مزیدکہاکہ گرچہ قضا وقدرکو کوئی ٹال نہیں سکتالیکن پھر بھی اس طرح کے حادثات کی وجوہات اورخرابی کا پتہ لگایاجاناچاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوارحادثات سے بچاجاسکے۔

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande