مظفر پور،13جون(ہ س)۔ بہار کے مظفر پور میں پولیس گاڑی نے دو طالبہ کو کچل دیا۔ جس سے دونوں کی موت ہوگئی ۔واقعہ جاجوار تھانہ علاقہ میں مدھیہ پنچایت ہائی اسکول کے قریب پیش آیا۔ یہ دونوں اس اسکول کی طالبہ تھی جو سڑک کے کنارے ناشتے کی دکان پر کھڑی تھی۔ اس دوران مظفر پور پولیس کی ڈائل 112 گاڑی نے ان دونوں کو کچل دیا۔
واقعہ کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس کو لوگوں نے گھیر لیا۔ مکھیا سمن ناتھ ٹھاکر متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
متوفیوں کی شناخت کرن کماری اور مہجبی کماری کے طور پر ہوئی ہے۔ طالبہ کے رشتہ دار رشی کمار چودھری نے بتایا کہ دونوں بہنیں جمعرات کی شام اسکول سے آرہی تھیں۔ جاجوار ہائی اسکول اور گیس گودام کے درمیان 112 گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔
لوگوں نے بتایا کہ پولیس کی گاڑی بے قابو ہوگئی۔ دونوں طالبہ کو ٹکر مارنے کے بعد یہ سڑک کے کنارے گھر کو توڑ کر کھیت میں جا گری۔ واقعے کے بعد دونوں طالب علموں کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں سے دونوں کو مظفر پور میڈیکل کالج ریفر کیا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دونوں کی موت ہوگئی۔
اہل خانہ کے مطابق دونوں لڑکیاں سڑک کنارے ناشتے کی دکان پر سموسے خریدنے کے لیے رکی تھیں۔ اس دوران حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں کی پولیس کی گاڑی پر سوار پرائیویٹ ڈرائیور سے جھڑپ بھی ہوگئی ۔ اطلاع پر پہنچے دیہی ایس پی نے لوگوں کو سمجھایا۔
مظفر پور دیہی ایس پی ودیا ساگر نے بتایا کہ جاجوار تھانہ کی 112 ٹیم کی گاڑی کو ایک واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع کے بعد ٹیم جا رہی تھی کہ اس دوران دو لڑکیاں واپس آرہی تھیں کہ 112 گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہو گئیں۔ دونوں کی علاج کے لیے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں موت ہوگئی ۔
پولیس کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ واقعہ ڈرائیور کی لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ دیہی ایس پی نے کہا کہ اس کی بھی جانچ کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan