جموں, 13 جون (ہ س)جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت دونوں سمتوں ،جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں کے لیے معمول کے مطابق جاری ہے۔تاہم، بھاری مال بردار گاڑیوں کو صرف سرینگر سے جموں کی جانب سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ٹریفک حکام نے جمعہ کی صبح بتایا کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے گاڑیوں کی آمدرفت بغیر رکاوٹ کے جاری ہے ۔
دوسری جانب مغل روڈ اور سنتھن ٹاپ،ایس ایس جی روڈ پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔ متعلقہ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور غیر ضروری اوورٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ سڑک پر کسی قسم کی رکاوٹ یا جام کی صورتحال نہ پیدا ہو۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر