جموں, 13 جون (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے سورنسر ،مانسر وائلڈ لائف سینچری کے ماحولیاتی حساس (ایکو-سینسٹیو) زون کی مؤثر نگرانی اور ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈویژنل سطح کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے تحت ڈویژنل کمشنر جموں کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، جنگلی حیات، ماحولیات، زراعت، دیہی ترقی اور شہری ترقیات کے محکموں کے افسران سمیت ماہرین ماحولیات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
کمیٹی ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مرکزی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد، ممنوعہ سرگرمیوں کی نگرانی اور سالانہ رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ نیز، کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ ماحولیاتی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو مشاورت کے لیے مدعو کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر