بہار میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، تین اضلاع کے لیے اورنج الرٹ
پٹنہ،13جون(ہ س)۔موسمیاتی مرکز پٹنہ نے جمعہ کے روز بہار کے تین اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر پور، گوپال گنج اور سیوان میں اگلے دو سے تین گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں
بہار میں موسلا دھار بارش کا الرٹ، تین اضلاع کے لیے اورنج الرٹ


پٹنہ،13جون(ہ س)۔موسمیاتی مرکز پٹنہ نے جمعہ کے روز بہار کے تین اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مظفر پور، گوپال گنج اور سیوان میں اگلے دو سے تین گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔پٹنہ موسمیاتی مرکز نے بہار کے شمالی اور مشرقی حصوں کے 14 اضلاع کو اورنج الرٹ پر رکھا ہے۔ ان اضلاع میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مغربی اور مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، ارریہ، کشن گنج، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ، کٹیہار، پورنیہ، مدھوبنی اور دربھنگہ کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 12-15 جون تک بہار میں داخل ہونا تھا لیکن اب اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ مانسون 17 جون کو پورنیہ اور کشن گنج کے راستے بہار میں داخل ہو سکتا ہے۔ جس سے عوام کو شدید گرمی سے راحت ملے گی۔ موسمیات مرکز مانسون کے مثبت آغاز کی طرف اشارہ کر رہا ہے، لیکن صورتحال مکمل طور پر ہوا کے رخ اور لا نینا کی مضبوطی پر منحصر ہو گی۔ فی الحال کسانوں اور عام شہریوں کو مزید کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔ اورنج الرٹ کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ موسم کی سطح خراب ہے۔ اس صورتحال میں گرج چمک اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔ ایسے میں اس الرٹ کے تحت محکمہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande