ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع میں پی ایم سوریا گھر بجلی یوجنا کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع میں پی ایم سوریا گھر بجلی یوجنا کا جائزہ لیا جموں، 14 جون (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے یہاں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں ضلع میں پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کی پیش رفت، مسائل اور مؤثر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گی
Dc poonch


ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ضلع میں پی ایم سوریا گھر بجلی یوجنا کا جائزہ لیا

جموں، 14 جون (ہ س)۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ وکاس کنڈل نے یہاں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں ضلع میں پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کی پیش رفت، مسائل اور مؤثر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو عوامی بیداری مہم تیز کرنے، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور عوامی شمولیت بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے محکمہ بجلی، بینکوں اور وینڈرز کو آپسی تال میل سے تکنیکی و مالی مسائل فوری حل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں اسکیم کے سو فیصد نفاذ کے عزم کا اعادہ کیا گیا تاکہ قابلِ برداشت اور پائیدار توانائی کے فروغ میں مدد ملے۔ بعد ازاں، ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی کے اجلاس میں سولر ولیجز کے لیے دیہاتوں کے انتخاب پر غور کیا گیا، اور طے شدہ معیار کے مطابق سفارشات پیش کی گئیں۔

ڈی سی نے اس اقدام کو دیہی ترقی، توانائی خود کفالت اور طویل المدتی سماجی و اقتصادی فائدے کا ضامن قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande