ایس آئی اے نے پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں چھاپہ مارا
جموں، 10 جون (ہ س)۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی جموں نے منگل کی صبح پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں منشیات و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ (نارکو ٹیرر) کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی وارڈ
SIA


جموں، 10 جون (ہ س)۔

ریاستی تحقیقاتی ایجنسی جموں نے منگل کی صبح پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں منشیات و دہشت گردی کے گٹھ جوڑ (نارکو ٹیرر) کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی وارڈ نمبر چھ، گگریاں بی کے رہائشی محمد جمیل ولد محمد لطیف کے گھر پر کی گئی، جو ایف آئی آر نمبر 02/2022 کے تحت درج کیس سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق، چھاپہ مار کارروائی نائب تحصیلدار ساوجیاں اور پولیس چوکی انچارج کی موجودگی میں انجام دی گئی۔

ایس آئی اے کی یہ کارروائی اس بڑے نیٹ ورک کی چھان بین کا حصہ ہے، جس کے تحت دہشت گرد تنظیمیں سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کے لیے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande