ممبئی: جوہو جویٹی پر نوجوان سیلفی کے دوران سمندر گر کر ہلاک
ممبئی، یکم جون (ہ س)۔ ممبئی کے جوہو جیٹی میں ایک 20 سالہ نوجوان دوستوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے سمندر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ شہری عہدیدار کی جانب سےاتوارکو ملی اطلاع کے مطابق، یہ حادثہ ہفتہ کی شام پیش آیا، جس میں انیل ا
ممبئی: جوہو جویٹی پر نوجوان سیلفی کے دوران سمندر گر کر ہلاک


ممبئی، یکم جون (ہ س)۔

ممبئی کے جوہو جیٹی میں ایک 20 سالہ نوجوان

دوستوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے سمندر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

شہری عہدیدار کی جانب سےاتوارکو ملی اطلاع کے مطابق، یہ حادثہ

ہفتہ کی شام پیش آیا، جس میں انیل ارجن راجپوت سیلفی لیتے ہوئے توازن کھو بیٹھا

اور سمندر میں جا گرا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لائف گارڈز نے

فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے نکالا اور قریبی کوپر اسپتال پہنچایا،

جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande