جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی سائیکل ڈے منایا گیا؛’سنڈیز آن سائیکل کا خاص ایڈیشن منعقد
نئی دہلی،2 جون(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کھیل کود نے نیشنل کیڈیٹ کارپس(این سی سی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مورخہ یکم جون دوہزار پچیس کو صبح سات بجے ”فٹنیس کی ڈوز آدھے گھنٹے روز‘ کے نعرے کے تحت خصوصی ’سنڈیز آن سائیکل‘ کا اہتمام کرتے ہوئے
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی سائیکل ڈے دوہزار پچیس منایا گیا؛’سنڈیز آن سائیکل کا خاص ایڈیشن منعقد ہوا


نئی دہلی،2 جون(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کھیل کود نے نیشنل کیڈیٹ کارپس(این سی سی) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے مورخہ یکم جون دوہزار پچیس کو صبح سات بجے ”فٹنیس کی ڈوز آدھے گھنٹے روز‘ کے نعرے کے تحت خصوصی ’سنڈیز آن سائیکل‘ کا اہتمام کرتے ہوئے ورلڈ بائیسکل ڈے دوہزار پچیس منایا۔اس کا مقصد موٹاپے سے نمٹنا اور حکومت ہند کی وزارت برائے امور نوجوانان و کھیل کی پہل ’فٹ انڈیا مشن‘طرز زندگی کی بیماریوں سے نجات کے ساتھ ایک خاص ساجھیدار ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز(اے آئی یو) کے ساتھ کام کرنا تھا۔ سائیکل ڈے منانے کے پس پردہ مقصد صحت کو انسان کی زندگی کے معمول میں شامل کرنا اور قوم کی تعمیر کے وسیع تر وڑن کی تشکیل میں تعاون دینا تھا۔

شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف اورکارگزار مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر ابوذر خیری اور جامعہ کے اسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر نفیس احمد،پروفیسر محمد اسد ملک، چیف پراکٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ جناب سید عبد الرشید،سیکوریتی ایڈوائزر،جامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈاکٹر محمد عابد،اعزازی ڈپٹی ڈائریکٹر (گیمس اینڈ اسپورٹس) جامعہ، ڈاکٹر ریحان کان سوری، پروفیسر (ٹی پی او)جامعہ ملیہ اسلامیہ، ڈاکٹر محسن علی،شعبہ فارسی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، کوآرڈینیٹر،این ایس ایس،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دیگر اراکین جامعہ اور جامعہ کا غیر تدریسی عملہ پروگرام میں شریک تھا۔سینٹنری گیٹ(گیٹ نمبر تیرہ) سے صبح سات بجے افسران نے سائیکل چلانی شروع کی اور فیکلٹی آف لا گئے اور وہاں سے گھوم کر انجینئرنگ فیکلٹی گئے اور پھر واپس سینٹنری گیٹ(گیٹ نمبر تیرہ) آئے۔

شیخ الجامعہ،پروفیسر مظہر آصف نے سائیکل چلانے کی عام فضا پیدا کرنے،ماحولیاتی بیداری کے فروغ،صحت کی حوصلہ افزائی اور پائے دار ماحول دوست سرگرمیوں کو تعاون دینے کی ضرورت پر زور دیا۔تمام شرکا نے ان اہداف کے تئیں دلچسپی اور عہد دکھایا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی میں سائیکل چلانے کو عادت میں شامل کرنے کا عہد لیا۔پروفیسر ابوذر خیری،کارگزار مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے روزمرہ کی زندگی میں جسمانی ورزش کی اہمیت اجاگر کی اور یونیورسٹی کے تدریسی وغیر تدریسی عملے سے کہا کہ وہ کم سے کم ہر روز تیس منٹ اپنے مصروف شیڈول سے نکالیں تاکہ صحت مند زندگی اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھ سکیں۔پروفیسر نفیس احمد،اعزازی، ڈائریکٹر (گیمز اینڈ اسپورٹس) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ’سنڈیز آن سائیکل‘ مہم کے سلسلے میں ایک مختصر خاکہ پیش کیاجس میں صحت مند طرز زندگی، پائے دار زندگی اور کیمپس کے اندر کمیو نی ٹی انہماک کو مضبوط ومستحکم کرنے اور اس کے فروغ کے لیے جامعہ فیکلٹی اور اسٹاف کی شرکت کی ہمت افزائی کی گئی۔’فٹنس کی ڈوز آدھے گھنٹے ہر روز‘ کے عنوان کے تحت سائیکل چلانے والوں نے تقریباً آدھے گھنٹے سائیکل چلائی۔اس مہم کا سب سے اہم مقصدجسمانی سرگرمیوں کی ہمت افزائی کرنااور فٹنیس کو عام رجحان میں تبدیل کرنے اور صحت مند اور فٹ اور پائے دار بھارت کے لیے اسے روزمزہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ بنالیناہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande