دہلی میں جلد پانی کے بل معاف کرنے کی اسکیم کا اعلان: پرویش صاحب سنگھ
گھریلو پانی کے بلوں میں تقریباً 90 فیصد ریلیف دیا جائے گا دہلی کی تمام 1800 غیر مجاز کالونیوں میں 2027 تک سیوریج سسٹم فراہم کیا جائے گا نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ، پانی اور آبپاشی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ اب دہلی
دہلی میں جلد پانی کے بل معاف کرنے کی اسکیم کا اعلان: پرویش صاحب سنگھ


گھریلو پانی کے بلوں میں تقریباً 90 فیصد ریلیف دیا جائے گا

دہلی کی تمام 1800 غیر مجاز کالونیوں میں 2027 تک سیوریج سسٹم فراہم کیا جائے گا

نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔

دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ، پانی اور آبپاشی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ اب دہلی میں حکومتوں کے درمیان تصادم اور الزام تراشی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ مرکز میں بی جے پی حکومت، دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تمام محکمے باہمی تال میل میں ہوں گے۔ ہم اس اسکیم پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی پانی کے بل معاف کرنے کی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے تحت گھریلو پانی کے بلوں میں تقریباً 90 فیصد ریلیف دیا جائے گا۔

پیر کو وزیر سنگھ نے کہا کہ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے اب تک دہلی کے بڑے نالوں سے 15 لاکھ میٹرک ٹن گاد نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان پر قائم تجاوزات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے، تاکہ بارشوں کے دوران پانی کے بہاو¿ میں رکاوٹ نہ آئے۔ اس کام کی رفتار کو بڑھانے کے لیے محکمہ میں 156 نئی آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے سڑکوں اور نالوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک نیا جامع ٹینڈر سسٹم شروع کیا ہے۔ اس میں نالیوں کی صفائی 35 پیکجز میں کی جائے گی، ہر پیکج کے لیے الگ ٹینڈر ہوگا۔ 35 فیصد کام مکمل، باقی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ اب تک 100 کلومیٹر سڑکوں کو دوبارہ سرفیس کیا جا چکا ہے۔ 90 فیصد تاریک مقامات کی مرمت کی گئی ہے اور 2500 نئی اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے۔ اس کے لیے عالمی ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ بلنگ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ نئے سافٹ ویئر بنائے جا رہے ہیں اور تکنیکی مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2027 تک دہلی کی تمام 1800 غیر مجاز کالونیوں میں سیوریج سسٹم فراہم کر دیا جائے گا۔پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ پہلی بار اس سطح پر اتنا بڑا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande