ممبئی، یکم
جون (ہ س) جنوبی ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع باٹا جوتوں
کے شوروم میں آگ لگی، حکام نے اتوار کی تصدیق کی کہ ہفتہ کی صبھ لگی اس آگ میں کوئی
زخمی نہیں ہوا۔تاہم آگ لگنے سے جوتوں کا
بڑا ذخیرہ جل گیا۔
فائر بریگیڈ
کے مطابق، صبح 10 بجے کے قریب ویئر ناریمن روڈ کے نزدیک رستم عمارت کی پہلی منزل
پر آگ لگی۔ فائر بریگیڈ اور بی ایم سی کے اے وارڈ و بیسٹ افسران نے فوری کارروائی
کرتے ہوئے چار گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا۔
فائر
اہلکاروں کے مطابق، آگ باٹا شوروم کے میزانائن فلور پر بجلی کی وائرنگ، تنصیبات،
گتے، خانوں اور جوتوں تک محدود رہی۔ چھ موٹر پمپوں اور چار نلی لائنوں کا استعمال
کرتے ہوئے آگ بجھائی گئی۔
شام 1
بج کر 22 منٹ تک ٹھنڈک کی کوششیں جاری تھیں تاکہ دوبارہ آگ نہ بھڑک سکے۔
واقعے میں
کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور تفتیش جاری
ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / نثار احمد خان