راجستھان میں 2 جون سے موسم کا مزاج دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے، کئی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری
جے پور، یکم جون (ہ س)۔ راجستھان میں ایک بار پھر ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 2 جون سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس دستک دے گا جس کی وجہ سے 2 جون سے 4 جون کے درمیان دوپہر کے بعد ریاست کے کئی اضلاع میں تیز آندھی اور
راجستھان میں 2 جون سے موسم کا مزاج دوبارہ تبدیل ہو سکتا ہے، کئی اضلاع میں یلو الرٹ جاری


جے پور، یکم جون (ہ س)۔ راجستھان میں ایک بار پھر ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں 2 جون سے ایک نیا ویسٹرن ڈسٹربنس دستک دے گا جس کی وجہ سے 2 جون سے 4 جون کے درمیان دوپہر کے بعد ریاست کے کئی اضلاع میں تیز آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو ریاست کے 14 اضلاع میں آندھی اور بارش کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ 2 جون سے 4 جون کے درمیان زیادہ تر حصوں میں بادل چھائے رہنے، تیز ہواوں اور بارش کی سرگرمیوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اجمیر، الور، بانسواڑہ، باراں، بھرت پور، بھیلواڑہ، بوندی، چتور گڑھ، دوسا، دھول پور، ڈونگر پور، جے پور، جھالاواڑ، جھنجھنو، کرولی، کوٹا، پرتاپ گڑھ، راجسمند، سوائی مادھو پور، سیکر، ٹونک، ادے پور، بیکانیر، چورو، ہنومان گڑھ اور سری گنگا نگر اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande