حیدرآباد، یکم جون (ہ س)۔ محکمہ مو سمیات کے مرکز نے اتوار کو پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ کے چند مقامات پر آئندہ چار دنوں کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہواچلنے کاامکان ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ روزانہ موسمی رپورٹ میں بتایا گیاکہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔اب تک ریاست میں جنوب مغربی مانسون کی سرگرمیاں کمزور رہی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ایک یادو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق