لاڈرڈیل ،یکم جون(ہ س )۔
تجربہ کار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کو دو گول داغ کر انٹر میامی کی ایم ایل ایس (امریکہ کی ٹاپ ڈومیسٹک فٹ بال لیگ) میں کولمبس کریو کے خلاف 5-1 سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ارجنٹائن کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان میسی نے میچ میں نو منٹ (15ویں اور 24ویں) کے اندر دو گول کیے اور دو گول اسسٹ کیے، جس کی مدد سے میامی جو گزشتہ ہفتے تک خراب دور سے گزر رہی تھی، نے مسلسل دوسری جیت درج کی۔ ان کے بنائے موقع پر تیرہویں منٹ میں تادیو الیندے جبکہ 89 ویں منٹ میں فافا پی کالٹ نے گول کیا۔
میامی ٹیم کی جانب سے ایک اور گول تجربہ کار لوئس سواریز نے 64ویں منٹ میں کیا۔ آٹھ بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے میسی لیگ کے موجودہ سیزن میں 16 گول کے ساتھ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ