آئی پی ایل 2025 کے فائنل سے پہلے پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایئر نے کہا- آدھا کام ابھی باقی ہے
آئی پی ایل 2025 کے فائنل سے پہلے پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایئر نے کہا- آدھا کام ابھی باقی ہے احمد آباد، 3 جون (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے دوسرے کوالیفائر میں ممبئی انڈینز کو شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اتوار کو اس تاریخی جیت
شریس ایر اور رجت پاٹیدار ٹرافی کے ساتھ


آئی پی ایل 2025 کے فائنل سے پہلے پنجاب کنگز کے کپتان شریس ایئر نے کہا- آدھا کام ابھی باقی ہے

احمد آباد، 3 جون (ہ س)۔ پنجاب کنگز نے دوسرے کوالیفائر میں ممبئی انڈینز کو شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اتوار کو اس تاریخی جیت کے بعد کپتان شریس ایئر نے پیر کو پری میچ پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے اب تک کے سفر، اپنی حکمت عملی اور فائنل میچ کے بارے میں کھل کر بات کی۔

شریس ایئر نے کہا، ’’یہ ایک کپتان کا کام ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروائے۔ ہم نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہی اپنی لے حاصل کر لی تھی اور اس کے بعد ہر کھلاڑی نے ذمہ داری لی۔ ہمارے پاس بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں جنہوں نے شروع سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ہمارے فائنل میں پہنچنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔‘‘

جب پنجاب کی ٹیم ممبئی انڈینز کے خلاف ابتدائی دھچکے سے نبردآزما تھی، تب ایر نے 41 گیندوں میں 87 رنوں کی کپتانی اننگز کھیلی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں حالات کے مطابق کھیلنا پسند کرتا ہوں، میں رن ریٹ، پچ اور بولرز کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی بناتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میچ کو آخر تک لے جاوں، پلان بالکل ٹھیک ہونا چاہیے اور اسی دن کام کرنا چاہیے۔

جیت کے بعد جہاں ٹیم میں جشن کا ماحول تھا، وہیں ایر پرسکون نظر آئے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے لگا کہ میرا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے، فائنل میچ ابھی باقی ہے، میری توجہ ریکوری پر تھی، میں اس سوچ کے ساتھ دیکھتا ہوں کہ آدھا کام ہو گیا ہے، مجھے کل دوبارہ میدان میں اترنا ہے۔‘‘

ٹیم نے پہلے کوالیفائر میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) سے شکست کے بعد اپنی حکمت عملی تبدیل کی۔

ایئر نے کہا، ’’ہر صورت حال مختلف ہوتی ہے۔ ہم اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔ ہم سیدھے منصوبے کے ساتھ نہیں جا سکتے۔ ہمارے نوجوان کھلاڑی بے خوف ہیں اور اب تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ جلدی حالات میں ڈھل جاتے ہیں۔‘‘ آخر میں ایر نے فائنل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو صرف مقابلہ ہوتا ہے آرام نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ ایک جنگ ہوتی ہے اور میں اپنا سب کچھ جھونک دوں گا تاکہ میری ٹیم فاتح ہو۔‘‘

آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں اب پنجاب کنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے آج رات نریندر مودی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، احمد آباد میں ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande