ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
نئی دہلی، 04 جون (ہ س)۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کمان آل راو¿نڈر مچل مارش کو سونپی گئی ہے۔ آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر تی
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان


نئی دہلی، 04 جون (ہ س)۔

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی کمان آل راو¿نڈر مچل مارش کو سونپی گئی ہے۔ آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر تین ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 19 جولائی سے ہوگا۔

مچل اوون اور میتھیو کوہنیمن کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں نے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیمرون گرین اور کوپر کونولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تجربہ کار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔ جیک فریزر میک گرک اور مارک اسٹوئنس کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سلیکشن چیف جارج بیلی کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اگلے سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے انتخاب کے لیے اہم ہے۔ بیلی نے کہا کہ ہمارا آئندہ ٹی ٹوئنٹی شیڈول بہت مصروف ہے۔ ہم ایک ایسی ٹیم بنا رہے ہیں جو ہمارے خیال میں برصغیر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے موزوں ہو گی۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم:

مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈورشیئس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، میٹ کوہنیمن، گلین میکسویل، مچ اوون، ایڈم پاو، میتھو۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande