ایسا سیزن جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا : وراٹ کوہلی
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے 18 سال کے انتظار کو ختم کرتے ہوئے اپنا پہلا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایلL) ٹائٹل جیت لیا ہے۔ آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں ٹیم نے پنجاب کنگز کو 6 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

فتح کے بعد وراٹ کوہلی نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ٹرافی کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں اور ایک جذباتی پوسٹ لکھا- اس ٹیم نے خواب کو ممکن بنایا، ایسا سیزن جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔ ہم نے پچھلے 2.5 مہینوں میں اس سفر کا بھرپور لطف اٹھایا ہے۔ یہ آر سی بی کے مداحوں کے لیے ہے جنہوں نے بدترین وقت میں بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ دل ٹوٹنے اور مایوسی کے ان تمام سالوں کے لئے ہے۔ یہ اس ٹیم کے لیے میدان میں کھیلنے کی ہر کوشش کے لیے ہے۔

کوہلی نے مزید لکھا کہ جہاں تک آئی پی ایل ٹرافی کا تعلق ہے - میرے دوست، آپ نے مجھے اٹھانے اور جشن منانے کے لیے 18 سال انتظار کرایا، لیکن انتظار بالکل قابل قدر رہا۔

کوہلی جذباتی ہوگئے اس جیت کے بعد ٹیم کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی بہت جذباتی ہوگئے۔ ویراٹ 2008 سے آر سی بی کا حصہ ہیں، لیکن اب ان کا ٹرافی جیتنے کا خواب پورا ہو گیا ہے۔ ان کی ٹیم اس سے قبل تین بار فائنل میں پہنچی تھی، لیکن ٹائٹل نہیں جیت سکی تھی۔ اب جب ان کی ٹیم اتنے طویل انتظار کے بعد آئی پی ایل ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوئی تو کوہلی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے اس تاریخی لمحے کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد

 rajesh pande