فرنچ اوپن : نوواک جوکووچ نے نوری کو ہرا کر جیت کی سنچری مکمل کی، نڈال کے کلب میں شامل
پیرس، 3 جون (ہ س)۔ فرنچ اوپن تین بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ نے پیر کو برطانیہ کے کیمرون نوری کو سیدھے سیٹوں میں 2-6، 3-6، 2-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے رولینڈ گیروس میں اپنا 100 واں میچ جیت کر رافیل نڈال کے 'سنچری کلب میں جگہ بنا لی ہے۔
نوواک جوکووچ رولینڈ گیروس میں 100 میچ جیتنے والے صرف دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے یہاں 112 میچ جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اب جوکووچ ریکارڈ 25 واں گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی راہ پر گامزن ہیں۔
جوکووچ نے فرنچ اوپن (100) میں اپنے کیرئیر کی سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں، جبکہ آسٹریلین اوپن میں ان کے نام 99 فتوحات درج ہیں۔ حالانکہ وہ میلبورن میں ریکارڈ 10 مرتبہ خطاب جیت چکے ہیں جب کہ وہ پیرس میں اب تک 3 خطاب جیت چکے ہیں۔
اس سال جوکووچ کا مظاہرہ بھلے ہی کچھ خاص نہیں رہا ہو، لیکن انہوں نے حال ہی میں اپنے کیریئر کا 100 واں ٹور لیول خطاب جیتا ہے اور اب وہ کوئی سیٹ ہارے بغیر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی چند وقفوں کے بعد نوری کے خلاف پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا۔
تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے تیسرے گیم میں نوری کی سروس بریک کر دی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں ان کا مقابلہ تھرڈ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیویر سے ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن