کے ٹی راما راو کا ڈالاس میں شانداراستقبال
حیدرآباد , یکم ۔جون (ہ س) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگذارصدر کے۔ ٹی۔ راما راؤ کا امریکہ کے دو روزہ دورہ کے سلسلہ میں ڈالاس ایئرپورٹ پہنچنے پر امریکہ میں مقیم بی آر ایس این آر آئی نمائندوں اور بڑی تعداد میں تلنگانہ کے غیرمقیم ہندوستانیوں نے
کے ٹی راما راو کاڈالاس میں شانداراستقبال


حیدرآباد , یکم ۔جون (ہ س) بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگذارصدر کے۔ ٹی۔ راما راؤ کا امریکہ کے دو روزہ دورہ کے سلسلہ میں ڈالاس ایئرپورٹ پہنچنے پر امریکہ میں مقیم بی آر ایس این آر آئی نمائندوں اور بڑی تعداد میں تلنگانہ کے غیرمقیم ہندوستانیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔وہ اتوار کے دن فریسکو کے کومریکا سینٹر میں شام 4 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق 3 جون، صبح 3 بجے) بی آر ایس کی سلور جوبلی اور یومِ تاسیسِ تلنگانہ کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande