پونے میں نشے میں دھت کار ڈرائیور نے 12 افراد کو کچل دیا، مالک اور ڈرائیور گرفتار
ممبئی، یکم جون (ہ س)۔ پونے ضلع کے سداشیو پیٹھ علاقے میں کل رات شرابی کار ڈرائیور نے 12 لوگوں کو کچل دیا۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کی صبح، پولس نے ڈرائیور جے رام مولے، مالک دگمبر شندے اور اس کے ساتھی راہل گوساوی کو گرفت
پونے میں نشے میں دھت کار ڈرائیور نے 12 افراد کو کچل دیا، مالک اور ڈرائیور گرفتار


ممبئی، یکم جون (ہ س)۔ پونے ضلع کے سداشیو پیٹھ علاقے میں کل رات شرابی کار ڈرائیور نے 12 لوگوں کو کچل دیا۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کی صبح، پولس نے ڈرائیور جے رام مولے، مالک دگمبر شندے اور اس کے ساتھی راہل گوساوی کو گرفتار کیا جو حادثے کے ذمہ دار تھے۔

پولیس کے مطابق کار ڈرائیور جے رام شیواجی مولے ہفتے کی رات نشے میں کار چلا رہا تھا اور اس نے 12 لوگوں کو کچل دیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہریوں نے فوری طور پر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ جب وشام باغ پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی تو لوگوں نے شرابی ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔ معاملے کی جانچ کے بعد پولیس نے آج ڈرائیور کے ساتھ کار کے مالک اور ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande