بی جے پی نے جموں و کشمیر میں اراکین اسمبلی کو ذمہ داریاں تفویض کیں
جموں, یکم جون (ہ س)۔ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ نے قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کی فعالیت اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنے کئی اراکین اسمبلی کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔پارٹی ترجمان کے مطابق، بی جے پی کے نائب صدر اور سانبہ سے رکن اس
Sat sharma


جموں, یکم جون (ہ س)۔ بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ نے قانون ساز اسمبلی میں پارٹی کی فعالیت اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنے کئی اراکین اسمبلی کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔پارٹی ترجمان کے مطابق، بی جے پی کے نائب صدر اور سانبہ سے رکن اسمبلی سرجیت سنگھ سلاتھیہ اور اُدھم پور ویسٹ کے ایم ایل اے پون گپتا کو اسمبلی میں اپوزیشن کے نائب قائد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جسروٹہ کے ایم ایل اے راجیور جسروٹیا کو چیف وِپ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یہ تقرریاں بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ست شرما نے پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا، تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور جموں و کشمیر کے انچارج و قومی جنرل سکریٹری ترن چُغ سے مشاورت کے بعد عمل میں لائیں۔ترجمان کے مطابق، سچیت گڑھ کے رکن اسمبلی گھرو رام بھگت اور جموں ایسٹ کے ایم ایل اے یدھویر سیٹھی کو پارٹی کا وِپ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ باہو حلقہ کے ایم ایل اے چودھری وکرم رندھاوا کو بی جے پی کا سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔جموں ویسٹ کے رکن اسمبلی اروند گپتا کو پارٹی کا خزانچی، جبکہ چنینی سے ایم ایل اے بلونت منکوٹیا اور ڈوڈہ ویسٹ کے ایم ایل اے شکتی راج پریہار کو پارٹی ترجمانوں کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔بی جے پی ترجمان نے کہا کہ یہ تقرریاں پارٹی کی قانون ساز ٹیم کو مؤثر، منظم اور بااختیار بنانے کے عزم کی غماز ہیں، تاکہ عوامی مسائل کی نمائندگی بھرپور انداز میں اسمبلی میں کی جا سکے۔ترجمان کے مطابق، بی جے پی جموں و کشمیر میں جوابدہ، شفاف اور ترقی پسند حکمرانی کے مشن پر کاربند ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande