علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری، پولیس کی لاپرواہی پر اٹھے سنگین سوالات
نئی دہلی،یکم جون(ہ س)۔ انٹرنیشنل ڈیموکریٹک رائٹس فاو¿نڈیشن (آئی ڈی آر ایف) کی طرف سے نئی دہلی میں 24 مئی 2025 کو علی گڑھ میں چار مسلم نوجوانوں کے اجتماعی تشدد (لنچنگ) کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی گئی۔ آئی ڈی آر ایف کی رپورٹ آل انڈیا کر
علی گڑھ لنچنگ معاملے پر آئی ڈی آر ایف کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری، پولیس کی لاپرواہی پر اٹھے سنگین سوالات


نئی دہلی،یکم جون(ہ س)۔

انٹرنیشنل ڈیموکریٹک رائٹس فاو¿نڈیشن (آئی ڈی آر ایف) کی طرف سے نئی دہلی میں 24 مئی 2025 کو علی گڑھ میں چار مسلم نوجوانوں کے اجتماعی تشدد (لنچنگ) کے حوالے سے ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی گئی۔ آئی ڈی آر ایف کی رپورٹ آل انڈیا کرسچن کونسل کے جنرل سکریٹری جان دیال، پروفیسر راکیش رفیق، سینئر صحافی پرشانت ٹنڈن اور مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا (ایم ایس او) کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے جاری کی۔

آئی ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیض الحسن نے رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ محض مجرمانہ نہیں بلکہ ایک گہری فرقہ وارانہ سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ’گائے اور غیر قانونی بھتہ خوری کے نام پر مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنا کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس پوری کارروائی کے پیچھے ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگوں کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس کا مقصد شہر کا ماحول خراب کرنا اور مذہبی پولرائزیشن کو ہوا دینا تھا۔فیض الحسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے اب تک صرف چار افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ مرکزی ملزمان ابھی تک آزاد گھوم رہے ہیں۔ آئی ڈی آر ایف نے دوہرے معیار پر بھی سوالات اٹھائے۔

آئی ڈی آر ایف نے مطالبہ کیا کہ:

1. واقعے کی اعلیٰ سطحی عدالتی انکوائری کرائی جائے۔

2. تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔

3. متاثرین کو مناسب معاوضہ اور تحفظ دیا جائے۔

4. فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے والی تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande