علی گڑھ, یکم جون (ہ س)علی گڑھ کے کھیر روڈ پر زیر تعمیر ٹرانسپورٹ نگر میں جلد ہی الاٹیوں کو قبضہ ملنا شروع ہو جائے گا۔ علی گڑھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اسکے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا ہے۔ صدفیصدرقم جمع کرنے والے الاٹیوں کے لیے بعینامےکیے جا رہے ہیں، اب تک15؍ سے زائد بعینامےہو چکے ہیں۔ تین دہائیوں کے انتظار کے بعد، اے ڈی اے کی طرف سے۸۵؍ ہیکٹر کے رقبے میں کھیر روڈ پر ٹی پی نگر تیار کیا جا رہا ہے۔سمجھوتے کی بنیاد پر اسکے لیے کسانوں سے زمین خریدی گئی ہے۔2022ء میں اسے شروع کیا گیا، پہلی بار میں تقریباً15؍سو پلاٹ الاٹ ہوئے تھے۔ کچھ دنوں کے بعد تعمیراتی کام بھی شروع ہو اتھا، اب زیادہ تر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ مین روڈ کے ساتھ ہی نالا ، نالی اور دیگر لنک روڈ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، بجلی کے پول بھی لگادئے گئے ہیں،اوور ہیڈ ٹینک بن گیا ہے۔ اے ڈی اے افسران کے مطابق ٹی پی نگر احاطہ میں80 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ اب الاٹیوں کو قبضہ دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جلد ہی مین روڈ پر پلاٹوں پر قبضے کا عمل شروع ہو جائے گا ۔ تعمیراتی کام شروع ہونے سے ٹی پی نگر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ نظر آئے گا۔اے ڈی اے نے اسکے لیے الاٹیوں کے ناموں پربعینامہ کرنا شروع کر دیا ہے ،آٹھ دن پہلے عمل کا آغاز ہوا۔ اب دیگر الاٹیوں نے بھی اے ڈی اے سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ