پٹنہ،یکم جون(ہ س)۔ ایئر انڈیا ایکسپریس نے آج سے پٹنہ ہوائی اڈے سے دو جوڑی نئی پروازیں شروع کی ہیں۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر IX 1253 آج حیدرآباد سے دوپہر 12:10 بجے اڑان بھرے گی اور دوپہر 2:55 پر پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے گی۔ IX 1252 پٹنہ-حیدرآباد فلائٹ رات 9:00 بجے پٹنہ ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرے گی جو 11:55 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔اسی طرح ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی گوہاٹی کے لیے نئی پرواز شروع کی ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ نمبر IX 1252 پٹنہ ایئرپورٹ سے دوپہر 3:45 بجے گوہاٹی کے لیے اڑان بھرے گی جو شام 5:20 بجے گوہاٹی پہنچے گی۔ یہی فلائٹ نمبر IX 1253 گوہاٹی پٹنہ شام 6:20 بجے گوہاٹی سے ٹیک آف کرے گی جو رات 8:00 بجے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے گی۔پٹنہ ایئرپورٹ سے دوسرے شہروں کے لیے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں کی تعداد آج سے 9 سے بڑھ کر 11 ہو جائے گی۔ فی الحال پٹنہ سے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں ہنڈن ہوائی اڈے، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد، بھونیشور، دہلی اور کولکتہ کے لیے ہیں۔فی الحال پٹنہ سے حیدرآباد کے لیے 5 پروازیں اور گوہاٹی کے لیے ایک پرواز ہے۔ یکم جون سے پٹنہ ہوائی اڈے سے چلنے والے طیاروں کی تعداد بڑھ کر 49 ہو جائے گی۔ اس سے مسافروں کو کافی فائدہ ہوگا۔ پٹنہ سے دوسرے شہروں کا سفر کرنا آسان ہوگا۔مجموعی طور پر پٹنہ ہوائی اڈے پر نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر کے بعد مسافروں کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے میں کئی ایئرلائن اپنے طیاروں کی تعداد بھی بڑھا رہی ہیں۔ سب سے پہلے ایئر انڈیا ایکسپریس نے آج سے نئے طیاروں کے دو جوڑے شامل کیے ہیں۔ ہوائی جہاز گوہاٹی اور حیدرآباد کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ ان دونوں طیاروں میں 180 مسافر اپنی منزل تک جا سکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan