عدالت نے ایک معطل جعلساز ٹیچر کو پندرہ روز عدالتی تحویل میں جیل بھیجا
جموں, یکم جون (ہ س)۔ جموں کی ایک عدالت نے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات ہتھیانے والے معطل شدہ سرکاری اسکول ٹیچر کو 15 روزہ عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔ یہ کارروائی کرائم برانچ جموں کی جانب سے درج ایک تا
عدالت نے ایک معطل جعلساز ٹیچر کو پندرہ روز عدالتی تحویل میں جیل بھیجا


جموں, یکم جون (ہ س)۔ جموں کی ایک عدالت نے سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے اور قیمتی زیورات ہتھیانے والے معطل شدہ سرکاری اسکول ٹیچر کو 15 روزہ عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔

یہ کارروائی کرائم برانچ جموں کی جانب سے درج ایک تازہ مقدمے کے تحت عمل میں آئی۔ملزم جمیل انجم، ساکنہ استاد محلہ جموں، کو 23 مئی کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب گجر نگر کے رہائشی راشد منہاس نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی۔ متاثرہ شہری کے مطابق، جمیل انجم نے اسے اور اس کی ہمشیرہ کو سرکاری نوکریاں دلوانے کے بہانے 10 لاکھ روپے نقد رقم اور 5 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا۔

حکام کے مطابق، جمیل انجم نے جعلی تقرری نامے تھما کر متاثرہ کو یہ باور کرایا کہ حکومت مختلف محکموں میں اُن امیدواروں کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے جا رہی ہے، جن کا تعلق متوسط طبقے سے ہو اور جن کے اہل خانہ میں کوئی فرد سرکاری ملازمت میں نہ ہو۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کرائم جموں، بینام توش نے شکایت موصول ہوتے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تاکہ معاملے کی گہرائی سے چھان بین کی جا سکے۔کرائم برانچ کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ جمیل انجم ایک عادی جعلساز ہے، جو ماضی میں بھی ایسے متعدد فراڈ میں ملوث رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسے محکمہ تعلیم کی جانب سے معطل کیا جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف کرائم برانچ اور ضلع پولیس جموں میں مجموعی طور پر 10 مقدمات درج ہیں، جن میں سے چار کیسوں میں چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande