چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں 16 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی جوڑے نے خود سپردگی کی
کونڈاگاؤں، 09 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں جمعہ کو مختلف اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سرگرم 16 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی جوڑے نے ایس پی کے سامنے خودسپردگی کر دی۔ آج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس میں، راج ناندگاؤں کے مدن واڑہ کورکوٹی نکسلائیٹ واردا
Naxal couple with Rs 16L bounty surrendered in Kondagaon


کونڈاگاؤں، 09 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں میں جمعہ کو مختلف اضلاع کے سرحدی علاقوں میں سرگرم 16 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی جوڑے نے ایس پی کے سامنے خودسپردگی کر دی۔

آج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آفس میں، راج ناندگاؤں کے مدن واڑہ کورکوٹی نکسلائیٹ واردات میں ملوث اور کونڈاگاؤں، کانکیر اور نارائن پور کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ایک نکسلائیٹ جوڑے نے کونڈاگاؤں ایس پی وائی اکشے کمار کے سامنے خودسپردگی کی۔ان پر 16 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ نکسلائیٹ جوڑا تنظیم کے کمپنی نمبر 5 پی پی سی کیڈر کے نکسلی 8 لاکھ روپے کے انعامی ریسنگ کومیٹی عرف رتن سنگ کومیٹی (35 سال) اور 8 لاکھ روپے کی انعامی پونائے آچلا عرف ہیرویا (34 سال) ساکن گاؤں آلپرس، تھانہ کوئیلی بیڑا کانکیر ہیں۔ اس انعام یافتہ نکسلی جوڑے کو 50,000 روپے کی ترغیبی رقم دی گئی۔ اس کے علاوہ حکومت کی بحالی پالیسی کے تحت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اعلیٰ دفتر سے خط و کتابت کی گئی ہے۔ خود سپردگی کے دوران روپیش کمار ڈانڈے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپس)، ستیش بھارگو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی آر جی بستر فائٹرز) موجود تھے۔

ہتھیار ڈالنے والا نکسلائیٹ ریسنگ عرف رتن سنگھ سال 2002 سے 2023 تک نکسلی تنظیم میں سرگرم تھا اور پونائے عرف ہیرویا سال 2005 سے 2023 تک سرگرم رہی۔ دونوں نکسلائیٹس کونڈاگاؤں، کانکیر، راج ناند گاوں، گریابند، دھمتری اور نارائن پور کے علاقوں میں مختلف سنگین نکسلی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر سال 2009 میں راج ناندگاؤں ضلع کے مدنواڑہ کورکوٹی کے قریب نکسلی واقعہ میں ملوث رہے ۔ مذکورہ واقعہ میں راجناندگاو¿ں کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت کل 29 فوجی شہید ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ وہ سال 2011 میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش پوار پر حملے میں ملوث تھے جس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت 9 فوجی شہید ہوئے تھے۔ سال 2007 میں وہ کونڈاگاو¿ں ضلع کے تحت وشرام پوری تھانے میں حملے اور آتش زنی کے واقعہ میں بھی ملوث تھے۔ خودسپردگی کرنے والے دونوں نکسلی جوڑے کے خلاف کئی تھانوں میں سنگین مقدمات درج ہیں اور مستقل وارنٹ بھی زیر التوا ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande