ہنسکھالی اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں تین مجرموں کو عمر قید کی سزا
نادیہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ ہنسکھالی ضلع میں سال 2022 میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔منگل کو راناگھاٹ کی عدالت نے اس بہت زیادہ چرچے والے معاملے میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت ن
ہنسکھالی اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں تین مجرموں کو عمر قید کی سزا


نادیہ، 23 دسمبر (ہ س)۔ ہنسکھالی ضلع میں سال 2022 میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں عدالت نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔منگل کو راناگھاٹ کی عدالت نے اس بہت زیادہ چرچے والے معاملے میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے سہیل گیالی، پربھاکر پودار اور رنجیت ملک کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ اس وقت کے پنچایت رکن سمریندر گیل کو اس معاملے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 2022 میں نادیہ ضلع کے ہنسکھلی علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔ اس گھناو¿نے واقعے نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی بی آئی نے عدالت کے حکم پر کیس کی جانچ کی۔ تقریباً تین سال بعد آنے والے اس فیصلے نے متاثرہ خاندان کو کچھ انصاف کی امید دلائی ہے۔ سزا کا اعلان ہوتے ہی متاثرہ کے اہل خانہ عدالت کے احاطے میں جذباتی ہو گئے، ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande